پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ دھیرج گپتا نے میرا قصبہ میرافخر ( ایم ٹی ایم پی ) 1.0 کے دوران کئے گئے کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے اور انفارمیشن ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن کے تفصیلی ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر ایس بی ایم ۔ یو ، ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر ، چیف ٹاو¿ن پلانر کشمیر اور ایس ایم سی اور متعلقہ محکموں کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔ کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ، ڈائریکٹر شہری لوکل باڈیز جموں اور دیگر افسران نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ شروع میں پرونسپل سیکرٹری کو ایم ٹی ایم پی 2020-21 کے تحت کئے گئے کاموں ، مکمل کئے گئے اور جاری کاموں کے بارے میں بتایا گیا اور ایم ٹی ایم پی 1.0 کے تحت 552 کاموں کی منظوری دی گئی تھی جن میں سے 529 کو شروع کیا گیا تھا ۔ مزید بتایا گیا کہ 444 کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام جاری ہے ۔ پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ زیر التوا کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں اور اسی وقت ایم ٹی ایم پی 2.0 کی تیاری شروع کریں ۔ میرا قصبہ میرا غرور 2.0 مستقبل قریب میں منعقد کرنے کی تجویز ہے اور یہ میٹنگ ایونٹ کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی ۔