Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی تک دم نہیں لیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ

by Online Desk
15 مئی 2022
A A
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی/عمر عبداللہ
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج خطہ پیر پنچال کے دورے کے دوسرے روز سرنکوٹ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خصوصی پوزیشن کے خاتمے کے بعد گذشتہ اڑھائی سال میں جموں وکشمیر کے اندر کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی، جس بہتری کے اعلانات کئے گئے تھے ہم آج بھی اُس کے انتظار میں ہیں، جو نوجوان 5اگست 2019سے پہلے بے روزگار رتھا وہ آج بھی بے روزگار ہے اور جن کے پاس روزگار تھا اُن میں سے بہت سارے اپنا روزگار کھو بیٹھے ہیں۔5اگست 2019سے پہلے جو غریب تھا وہ آج بھی غریب ہے، جو آرام سے دو وقت کی روٹی کماتا تھا اُس کیلئے آج اپنے کنبے کی کفالت کرنا مشکل ہوتا جارہاہے۔“ اجتماع سے پارٹی جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، سینئر لیڈران میں الطاف احمد، ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا ، تنویر صادق اور اعجاز جان نے بھی خطاب کیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ”آپ کشمیری پنڈتوں کا ہی حال دیکھئے،جو کشمیری پنڈت بھائی بی جے پی کے سوا کسی اور جماعت کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے، یہاں تک ہمارے تقریبات میں شامل ہوتے تھے لیکن ووٹ دینے وقت صاف صاف کہتے تھے کہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دینگے ، ہمارا ووٹ بی جے پی اور مودی جی کیلئے ہے، کیا حال ہوااُن کا؟ایک پنڈت نوجوان کو چاڈورہ میں دفتر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا گیااور جب پنڈت برادری کے لوگ اس اقدام کیخلاف اپنے غم و غصے اور حکومت سے جواب طلب کرنے کیلئے پُرامن احتجاج کرنے لگے تو ان پر لاٹھی چاری ، ٹیئر گیس اور طاقت کا بے تحاشہ استعمال کیاگیا،اُن کے گھروں کے باہرفورسز کی ٹرکیں لگائی گئیں، جو پہلے صرف ہمارے ساتھ ہو تا تھا۔اِن لوگوں (بھاجپا کی مرکزی سرکار) نے کسی ساتھ انصاف نہیں کیا ہے“۔این سی نائب صدر نے کہا کہ ”ہم جب کہتے تھے کہ نیشنل کانفرنس ہی واحد جماعت ہے جو ان طاقتوں کو روکتی ہے، ہم جب کہتے تھے اگر دفعہ 370اور 35اے کو بچاکر رکھنا ہے تو پھر نیشنل کانفرنس مضبوط رکھنا ضروری ہے تو ہم یہ سب اقتدار حاصل کرنے کیلئے نہیں کہتے تھے ، ہم یہ اس لئے کہتے تھے کیونکہ ہمیں معلوم تھا کہ جموںوکشمیر کے ازلی دشمن کیسی چالیں چل رہے ہیں اور کیسے حربے اپنا کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں، ہمیں جس بات کا ڈر تھا آخر وہ سچ ثابت ہوا۔ اگر 5اگست 2019 ممکن ہوا تو وہ اس لئے ہوا کیونکہ نیشنل کانفرنس کمزور ہوئی۔اگر ہم کمزورنہیں ہوئے ہوتے تو یہ حال نہیں ہوا ہوتا۔“عمر عبداللہ کا کہنا تھا کہ زرعی اصلاحات کے ذریعے جموںوکشمیر کی بیشتر آبادی زمینوں کے مالک بن گئے تھے ، اگر دفعہ370اور ہمارا اپنا آئین نہیں ہوتا تو یہ تاریخ اقدام ممکن نہیں ہو پاتا لیکن آج ڈر یہ ہے کہ ہماری زمینیں ہماری نہیں رہیں گی۔ ان لوگوں کو یہ برداشت نہیں کہ جموں و کشمیر کے عوام کے پاس اپنی زمینیں رہیں اور یہ اس کیخلاف بھی سازشیں رچا رہیں ہیں۔ لیکن انشاءاللہ ہم ان کی کوششوں کو پوری طریقے سے ناکام کردیں گے، ہم جموںوکشمیر کو اپنا درجہ واپس دلاکر ہی دم لیں گے اور جموں کشمیر کے عوام کے حقوق کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں تعمیر و ترقی کا دور واپس لانے میں بھی کامیاب ہونگے۔عمر عبداللہ کہا کہ آج بھی ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے،جہاں باقی ملک میں ہندو اور مسلمان کو لڑوانے کی کوشش کی جاتی ہیں وہیں جموں وکشمیر میں مسلمان کو مسلمان سے لڑایا جارہاہے، ہم میں فرق پیدا کیا جارہاہے اور ہم میں دشمنی بڑھائی جارہی ہے، زیرویشن کے نام پر ہم میں تفرقہ ڈالا جارہا ہے ہمیں ایسی سازشوں سے ہوشیار رہنا چاہئے نہیں تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ نیشنل کانفرنس کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہر طبقے کے لوگ یکساں ترقی اور خوشحالی دیکھے۔ ہمارا مو¿قف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ اگر گوجر طبقہ کو ایس ٹی کا درجہ ملا ہے تو ان کے درجے میں کوئی کمی نہیں آنی چاہئے لیکن ساتھ ہی پہاڑی طبقہ کے لوگوں کو بھی ایس ٹی کا درجہ دیا جانا چاہئے کیونکہ دونوں طبقوں کو ایک جیسے مسائل و مشکلات کا سامنا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ لوگوں کو الگ مت کیجئے، سب کیساتھ مساوی سلوک روا رکھئے۔عمر عبداللہ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے 1983میں اُسی وقت مرکزی حکومت سے مطالبہ کیاتھا کہ گوجروں کیساتھ ساتھ پہاڑیوں کو بھی ایس ٹی کا درجہ دیا جائے اور اس بارے میں تمام لوازمات بھی پورے کئے لیکن مرکزی حکومت نے یہاں بھی لیت و لعل کی پالیسی اپنائی ۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ ایس ٹی کا درجہ ہمارے حد اختیار میں نہیں تھا لیکن اس کے بعد میری حکومت کے دوران ہم نے اسمبلی کے آخری سیشن میں پہاڑیوں کیلئے 4فیصد اور او بی سی کیلئے ایک فیصد ریزرویشن کا بل منظور کیا اور اسے گورنر کے پاس منظوری کیلئے بھیج دیا جس کے فوراً بعد الیکشنوں کا انعقاد ہوا اور بھاجپا و پی ڈی پی کی حکومت معرض وجود آئی۔ جو بھاجپا والے آج پہاڑیوں کو لبھانے کیلئے ایس ٹی درجہ دلانے کی باتیں کررہے ہیں اُن بھاجپا والوں نے 2015سے لیکر آج تک گورنر ہاﺅس میں پڑی اُس فائل کو منظور کرانے کی زہمت گوارا نہیں کی جس میں پہاڑیوں کو 4فیصد ریزرویشن کو قانونی ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل سے منظوری دی گئی تھی۔ بھاجپا والے صرف لوگوں کے جذبات کا استحصال اور احساسات کا ناجائز فائدہ اُٹھانا جانتے ہیں ۔ اس موقعے پراو بی سی ونگ کے چیئرمین غلام نبی تیلی ،عمر عبداللہ کے ڈپٹی پولیٹکل سکریٹری مدثر شاہ میری اور مقامی لیڈران بھی موجود تھے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
(موسم کا قہر ،متاثرین کی فوری باز آباد کاری )

(کپوارہ اور کٹرا کے حادثات اور روک تھام)

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

جموں و کشمیر کے عوام میں اعتماد کی بحالی 5اگست 2019کے فیصلوں کی منسوخی سے ممکن: عمر عبداللہ
تازہ ترین خبریں

جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی تک دم نہیں لیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ

15 مئی 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d