جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ سرکارآثار قدیمہ اور قدیم تواریخی مقامات کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بحالی کی وعدہ بند ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ حکومت ثقافتی اور مذہبی اہمیت کے قدیم مقامات کی حفاظت اور ترقی کے لیے پرعزم ہے، انہیں متحرک مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے جو ہمیں نیکی کی راہ پر گامزن کریں گے اور اس خوبصورت سرزمین کو امن، خوشی اور خوشحالی سے نوازیں گے۔ جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مٹن اننت ناگ کے ایک قدیم مندر مارتند سن مندر میں پوجا پاٹ میں حصہ لیا ۔ اس موقعے پر انہوں نے بتایا کہ سرکار جموں کشمیر میں قدیم اور تواریخی مذہبی اور سیاحتی مقامات کی بحالی اور ان کی حفاظت کےلئے وعدہ بند ہے ۔ ایل جی موصوف نے بتایا کہ جموں کشمیر میں گزشتہ تیس برسوں کے دوران کئی تواریخی جگہیں تباہ ہوچکی ہیں جن کی بحالی کےلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ منوج سنہا نے کہا کہ ہم یہاں کلچرل ، ثقافتی ورثے کو تحفظ فراہم کریں گے اور پلگرمیز ٹورام کو بڑھاوادیں گے ۔