مرکزی حج کمیٹی نے حج 2022کےلئے پیشگی رقم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 10مئی تک توسیع کردی ہے ۔ اس دوران کمیٹی نے بتایا ہے کہ صرف 15 اسٹیٹ حج کمیٹوں کے عازمین کیلئے ہی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔ باقی ماندہ ریاستی حج کمیٹیوں کے عازمین کا سلیکشن بنا قرعہ اندازی کے ہی ہوا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مرکزی حج کمیٹی نے حج 2022کیلئے ایڈوانس رقم جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی سے بڑھاکر10 مئی کردی ہے۔ یہ اطلاع مرکزی اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین مختار عباس نقوی نے دی ہے۔انہوں نے آج ایک ریلیز میں بتایا کہ حج 2022کے منتخب عازمین کے لئے اپنے ضروری دستاویزات، پاسپورٹ اور 81000 روپے کی پہلی قسط جمع کرنے کی آخری تاریخ چھ مئی تھی اب حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری سرکلر 16 کے مطابق 10مئی 2022تک بڑھادی گئی ہے۔مختار عباس نقوی نے بتایا کہ سبھی عازمین حج اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا یونین بینک آف انڈیا میں رقم جمع کرواکر اس کی رسید مرکزی اسٹیٹ حج کمیٹی کے آفس میں اپنے پورے دستاویزات کے ساتھ صبح 10 سے شام چار بجے تک جمع کرسکتے ہیں۔مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد یعقوب شیخا نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے عازمین حج کیلئے پاسپورٹ اور ضروری دستاویزات سمیت ایڈوانس رقم کی پہلی قشط 81000 روپیہ اب 10 مئی تک جمع کرا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ ہندوستان کو اس سال حج کیلئے سعودی حکومت کی جانب سے 79 ہزار دوسو23 نششتیں فراہم کی گئی ہیں۔ 56 ہزار چھ سو ایک سیٹیں مرکزی حج کمیٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ مرکزی حج کمیٹی نے آبادی کے لحاظ سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانصرام علاقوں کو نششتیں بانٹ دی ہیں۔ ان نششتوں پر قرعہ اندازی کا پروسیس بھی مکمل ہوچکا ہے۔ذرائع کے مطابق صرف 15 اسٹیٹ حج کمیٹوں کے عازمین کیلئے ہی قرعہ اندازی کی گئی ہے۔