شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں سوموار کی شام کو سڑک کے ایک حادثے میں ایک سرپنچ لقمہ اجل بن گیا ۔ اس حادثے میں دیگر پی آر آئی کے چار ممبران کے علاوہ دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق سوموار کی شام کو شمالی کشمیر کے قصبہ پٹن میں رینزی کے مقام پر ایک ایس آر ٹی سی گاڑی جس میں پی آر آئی کے اہلکار سوار تھے ایک ٹپر کے ساتھ جاٹکرائی ۔ اس حادثے میں فیاض احمد ولد صمد بٹ ساکل کولگام کپوارہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ اس حادثے میں مزید چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت حقیقت شاہ ولد عبدالقیوم ، عبدالقیوم شاہ ولد الیدین ساکن گگلوسہ کپوارہ ، پولیس کانسٹیبل عبدالحمید بٹ ولد عبدالجبار ، عبدالجبار لون ولد عبدالرحیم لون ساکن شہروانی پورہ بارہمولہ ، ایس جی سی ٹی محمد اقبال شیخ ولد غلام محی الدین ، عبداخالق خان ولد ولی محمد خان ساکن نتنوشہ کے بطور ہوئی ہے ۔ سبھی زخمیوں نے نزدیکی ہسپتال علاج و معالجہ کےلئے پہنچایا گیا ہے ۔