ملک میں کیسوں کی مجموعی تعداد 43060086 ،مرنےوالوں کی تعداد 522223تک پہنچ گئی
نئی دہلی: ۵۲/ اپریل (یو این آئی/ایجنسیز) ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملات میں اتار چڑھاو¿ کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے تقریباً 2541 نئے معاملے سامنے آئے ہیںجبکہ 30 افراد کی ہلاکت ہوگئی ہے۔ اتوار کو ملک میں 302115 کورونا ویکسین لگائی گئیں۔ اب تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 1877195781 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ پیر کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2541 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں درج کیسوں کی کل تعداد 43060086 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30 افراد کی ہلاکت کے بعد کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 223 تک پہنچ گئی۔ اس عرصے کے دوران، ملک میں 649 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کی کل تعداد 16522 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1862 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 25 ہزار 21 ہزار 341 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.75 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔