ADVERTISEMENT
حیدرآباد: ۵۲/اپریل (یواین آئی)ماونوازوں نے اے پی کے الوری سیتاراماراجو ضلع میں بس کو آگ لگادی۔یہ واقعہ ضلع کے چنتالورومنڈل میں کل شب پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک پرائیویٹ بس،اوڈیشہ سے حیدرآباد آرہی تھی جس کو ماونوازوں نے روک دیا اور مسافرین کو بس سے اتارنے کے بعد بس کو آگ لگادی۔بعد ازاں ماونوازوہاں سے فرارہونے میں کامیاب رہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ماونوازوں نے بند کے موقع پر یہ حرکت کی۔یہ علاقہ اے پی سے متصل ہے۔اس واقعہ کے نتیجہ میں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔پولیس نے مسافرین سے تفصیلات حاصل کیں۔
ADVERTISEMENT