آنے والے وقت میں جموں و کشمیر ترقی کی نئی داستان لکھے گا،آج ہر سماج کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے خواب پورا کر رہے ہیں
گزشتہ تین سال میں جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی جہتیں قائم ہونے سے جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہوئی ہے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آنے والے وقت میں جموں و کشمیر ترقی کی نئی داستان لکھے گا۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ ”میں وعدہ کرتا ہوں کہ جموں کشمیر کے نوجوانوں کو ماضی میں ان کے والدین، دادا دادی اور نانا نانی کی گزاری ہوئی زندگی نہیں گزارنی پڑیں گی ۔ اطلاعات کے مطابق سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ وزیر اعظم ہند نریندر مودی دیگر وزراءکے ہمراہ اتوار کی صبح جموں پہنچ گئے ۔ جموں پہنچنے پر جموں کے ہوائی اڈے پر بھاجپا کے سینئر لیڈران نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔جس کے بعد وزیر اعظم نر یندر مودی سانبہ روانہ ہوئے جہاںانہوںنے اس موقعہ پر مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، جموںکشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا اور دیگر آفیسران کی موجودگی میں وزیر اعظم نے 3100 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر بانہال قاضی گنڈ روڈ ٹنل کا افتتاح کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم مودی نے پللی میں 500 کلو واٹ کے سولر پاور پلانٹ کا بھی افتتاح کیا، جس سے یہ کاربن نیوٹرل بننے والی ملک کی پہلی پنچایت بن جائے گی۔ جموں و کشمیر میں جن اوشدھی کیندروں کے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے اور سستی قیمتوں پر اچھے معیار کی جنرک ادویات فراہم کرنے کے لیے 100 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے اسے بھی قوم کے نام وقف کیا۔ پلی گاﺅں میں 20 ہزار کروڑ روپے کے پروجیکٹوںکا افتتاح کرنے کے بعد پنچایت دیوس کے موقعہ پر لوگوں کی بھاری تعداد سے خطاب کیا ۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کو جموں کشمیر کی خصوصی پوزیشن کے خاتمہ کے بعد جموں کشمیر میں کزی حکومت کی اسکیمیں اب نافذ کی جارہی ہیں۔ لوگ اس کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر ترقی کی نئی داستان لکھے گا۔ وزیرا عظم نے کہا کہ گزشتہ 3سالوں میں جموں و کشمیر میں ترقی کی نئی جہتیں قائم ہوئی ہیں، مرکز کے تقریباً پونے دو سو قوانین جو یہاں نافذ نہیں کئے جاتے تھے، ہم نے ان قوانین کو جموں و کشمیر کے ہر شہری کو بااختیار بنانے کیلئے لاگو کردیا۔وزیرا عظم نے کہا کہ مرکز کے تقریباً پونے دو سو قوانین جو یہاں نافذ نہیں کئے جاتے تھے، ہم نے ان قوانین کو جموں و کشمیر کے ہر شہری کو بااختیار بنانے کے لیے لاگو کردیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ والمی کی سماج کے پاو¿ں میں کئی دہائیوں سے جو بیڑیاں ڈال دی گئی تھیں، ان سے وہ آزاد ہوگیا ہے ، آج ہر سماج کے بیٹے اور بیٹیاں اپنے خوابوں کو پورا کر پارہے ہیں۔ جموں و کشمیر میں برسوں سے جن لوگوں کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں ملا ، اب انہیں بھی ریزرویشن کا فائدہ مل رہا ہے۔وزہر اعظم نریندری مودی نے کہا کہ میں جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ جن پریشانیوں کے ساتھ آپ کے والدین، دادا دادی اور نانا نانی کو زندگی گزارنی پڑی، آپ کو کبھی ایسی زندگی نہیں گزارنی پڑے گی، یہ میں آپ کو کرکے دکھاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی دہلی سے ایک سرکاری فائل چلتی تھی تو جموں و کشمیر پہنچتے پہنچتے دو تین ہفتے لگ جاتے تھے ، مجھے خوشی ہے کہ آج 500 کلو واٹ