ملک میں 143کے قریب اشیاءکی جی ایس ٹی شرح میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل ریاستوں کے ساتھ صلاح و مشورہ رکرہی ہے اور جلد ہی اس بارے میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق ملک میں پیٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے جہاں غریب طبقہ کی کمر پہلے ہی ٹوٹ چکی ہے وہیں پر اب 143اشیاءپر عائد جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ کیا جارہا ہے جس سے اور زیادہ مہنگائی بڑھے گی ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک میں جی ایس ٹی کونسل143کے قریب اشیاءکی جی ایس ٹی ٹیکس شرح میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں ریاستوں اور مرکزی زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ساتھ صلاح مشورہ کرنے جارہی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل کے مطابق کئی الیکٹرانک سامان جس پرجی ایس ٹی کی شرح مقدار کے مطابق نہیں ہے ان میں اضافہ کرنے کی اشدضرور ت ہے اور اسکے لئے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ساتھ بات چیت جلد ہی شروع کی جائےگی اور ان 143اشیاء میں جی ایس ٹی کی شرح 18%مقررکی جائے گی ۔اگر جی ایس ٹی کونسل ریاستوں او ر مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ نے اس بات پراتفاق کرلیااور وہ رضامندہوگئی تو اس سے الیکٹرانک سامان کی قیمتوں میںاضافہ ہوگااور یہ عام انسان کی قوت خرید سے باہرہوگی ۔