ہندوارہ میں مارکیٹ چیکنگ کا سلسلہ وساری رہنے کے ساتھ ساتھ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری برسر ہے۔ اس سلسلے میں تحصیلدار ہندوارہ شہباز احمد آخون کی قیادت میں ایک ٹیم جس میں مونسپل کمیٹی ہندوارہ،انفورسمنٹ ونگ ہندوارہ،ہندوارہ پولیس نے ہندوارہ مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر بازاروں کی چیکنگ کی، جس دوران منافع خور دکانداروں اور گراں فروشی کرنے والے پر جرمانہ عائد کیا ۔تحصیلدار ہندوارو دیگر متعلقہ افسران نے چکن شاپس، بیکری شاپس اور فروٹ شاپس سمیت مختلف دکانوں کا معائنہ کیا جس دوران گلی سڈی سبزی اور میوہ بھی ضائع کیاگیا۔ ٹیم نے منافع خورکانداروں اور زیادہ نرخوں پر اشیاءفروخت کرنے پر تنبیہ کی۔تحصیلدار ہندوارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ مبارک کے پہلے روز سے ہندوراہ مارکیٹ میں چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری نرخناموں پر عمل درآمد کرنے کی دکاندروں کو ہدایت دی جارہی یے اس سلسلے میں آج ہم نے ایک بار پھر مارکیٹ کا معائنہ کیا جس دوران دو دکانداروں پر کورٹ چالان عائد کیا جبکہ5200روپے بطور جرمانہ دکانداروں سے وصول کیا۔ انہوں نے کہا اس کے بعد بھی جو بھی دکاندار میوہ فروشی یا سبزی فروش من مانی ریٹس پر سامان فروخت کررہا ہو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔