شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅںکے مابین جاری مسلح تصادم آرائی میں پاکستانی جیش جنگجو سمیت دو جنگجو جاں بحق ہو گئے۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں پاکستانی جیش جنگجو سمیت دو جنگجوﺅ ں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک ملی ٹنٹوں سے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مرہامہ کولگام میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے سنیچروار کے بعد دوپہر علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کردیا تو وہاں چھپے بیٹھنے عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں جھڑپ شروع ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسی دوران فورسز کی اضافی کمک علاقے کی جانب روانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میںگولیوں کے تبادلے میںدوجنگجو جاں بحق ہو گیا جس میں سے ایک کے بارے میںبتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی ہے اور اسکا تعلق عسکری تنظیم جیش محمد سے ہے ۔ آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں دوجنگجو ﺅںکی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میںتلاسی آپریشن ابھی جاری ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہلوک جنگجو کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔