11دنوں تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلارہنے کے بعد زخمی ہونے والاشخص زندگی کی جنگ ہارگیا
شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل پرسوار 35سالہ خاتون کو ابدی نیندسلایا۔ادھر ادھمپور میں ٹریفک حادثے کے دوان زمی ہونےوالاشخصگیارہ دنوں تک موت وحیات ی کشمکش میاں مبتلارہنے کے بعدزندگی کی جنگہارگیا ۔اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر سوپورکے ماڈل ٹاون میں ایک ٹرک نے مخالف سمت سے آ رہے موٹرسائیکل کوٹکرمار دی جس سے موٹرسائیکل پرسوار 35سالہ میسرہ بیگم زوجہ عبدالرحمان ساکنہ بٹینگوں گر گئی اوروہ شدیدطور پرزخمی ہوئی مزکورہ خاتون کوعلاج کے لئے سب ڈسٹرکت اسپتال سوپورپہنچا دیاگیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئی۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کرقانو نی ضابطے پورے کئے اور میت ورثہ کے حوالے کرکے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ۔ادھر JKALIمیں خدمات انجام دینے والاشخص جوگزشتہ دنوں ٹریفک کے ایک حادثے میں زخمی ہوا تھا اور ادھمپور فوجی اسپتال میں زیرعلاج تھا زندگی کی جنگ گیارہ دنوں کے بعد ہارگیامزکورہ شخص کی شناخت توسیف احمدقریشی ولدمحمدسلیم ساکنہ کلج اوڑ کے بطورہوئی ہے جو گزشتہ دنوں سرینگرمظفر آبادشاہراہ پرایک بلو روگاڑی JK05J3532کے حادثے کاشکار ہونے کے وقت زخمی ہوا تھا اورمزکرہ شہری کوفوجی اسپتال ادھمپور منتقل کیاگیاتھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑگیا۔