علاقے میں پچھلے 35گھنٹوں سے شدید گھمسان جاری ہے ، تصادم کی جگہ زور دار دھماکوں کی آوازیں
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے مالوا گاو¿ں میں جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چوتھا جنگجو مارا گیا جب آپریشن دوسرے دن میں داخل ہواہے۔آئی جی کشمیر نے بتایا کہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین تصادم جاری ہے اور ایک جنگجو گاوں میں محصور ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہ مولہ ضلع کے مالوا علاقے میں پچھلے 35گھنٹوں سے سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ جاری ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ جمعے کی صبح کو سیکورٹی فورسز نے تصادم کی جگہ اور ایک جنگجو کی لاش برآمد کی اور اس طرح سے اس جھڑپ میں مرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔ نمائندے کے مطابق علاقے میں شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے جبکہ تصادم کی جگہ زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارہ مولہ کے مالوا گاوں میں جنگجووں اور فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک چار جنگجو مارے گئے جبکہ پانچواں ملی ٹینٹ گاوں میں محصور ہے جس کو مار گرانے کی خاطر اضافی کمک کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس رہائش پذیر لوگوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس تصادم میں لشکر کمانڈر اور اُس کے تین ساتھیوں کو مار گرایا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک تصادم میں چار عسکریت پسند مارے گئے ہیں جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔اہلکار نے بتایا، "سیکورٹی فورسز نے کل علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کی طرف سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد گولی باری کی گئی۔واضح رہے کہ سیکورٹی فورسز نے کل لشکر طیبہ کے انتہائی مطلوب کمانڈر کو دو دیگر عسکریت پسندوں کے ساتھ ہلاک کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔پولیس نے کہا کہ لشکر طیبہ کے مقتول کمانڈر یوسف کانترو کا شمار کشمیر میں سب سے زیادہ مطلوب عسکریت پسندوں کی فہرست میں ہوتا تھا اور وہ وادی میں سب سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے والے عسکریت پسند تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت چار فوجیوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔بتادیں کہ بارہ مولہ کے مالوا علاقے میںجمعرات کی صبح سے سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جھڑپ جاری ہے اور ابھی تک اس تصادم میں چار جنگجو مارے گئے جبکہ سیکورٹی فورسز کے چھ اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔