فوج نے سنتھن پاس کے قریب پندرہ کلومیٹر پیدل چل کر تمام شہریوں کی جان بچائی۔ انتظامیہ کو 16 شہریوں کے بارے میں اطلاع ملی تھی کہ NH 244 پر سنتھن پاس کے قریب شدید برف باری کے دوران کہیں کہیں پھنسے ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فوج کے اہلکاروں نے کشتواڑ کے سنتھن ٹاپ میں 12 ہزار فٹ کی بلندی پر برف باری میں پھنسے 16 افراد کو 15 کلومیٹر پیدل چل کر بچا لیا۔ سول انتظامیہ کو سہ پہر تقریباً تین بجے اطلاع ملی کہ 16 شہری NH 244 پر سنتھن پاس کے قریب شدید برف باری کے دوران کہیں پھنسے ہوئے ہیں۔اطلاع ملنے پر فوج کے جوانوں کی ایک ریسکیو ٹیم شہریوں کو بچانے کے لیے سنتھن گراو¿نڈ سے روانہ ہوئی۔ ٹیم نے تقریباً 15 کلومیٹر کا سفر نیشنل ہائی وے 244 پر لگاتار برف باری کے درمیان کیا اور شام 6.15 بجے کے قریب شہریوں تک رسائی حاصل کی۔ریسکیو ٹیم تمام افراد کو سنتھن گراو¿نڈ لے گئی۔ جہاں انہیں ادویات، خوراک اور رہائش فراہم کی گئی۔ فوج کے جوانوں کی بروقت کارروائی سے ان سب کو بچا لیا گیا۔