امریکی کانگریس رکن اہلان عمر کے دورہ پاک زیر انتظام کشمیر پر بھارت نے اعتراض جتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دورہ تنگ نظری کی سیاست ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ یہ حصہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے اور اس پر جابرانہ قبضہ کیا گیا ہے اور اس جگہ کا کسی بھی غیر ملکی سفیر کا دورہ کسی بھی طرح قانونی جوازیت نہیں رکھتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کے زیر انتظام والے جموںوکشمیر کے حصے میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے دورے کی مذمت کی،بھارت نے پاکستان کے انتظام والے جموںوکشمیر کے حصے میں امریکی کانگریس کی رکن محترمہ Ilhan عمر کے دورے کی مذمت کی ہے۔نئی دلی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ا±ن کے دورے کو تنگ نظری کی سیاست سے تعبیر کیا۔ارندم باگچی نے یہ بھی کہا کہ جاپان کو کمرشیل ہوائی جہاز کا استعمال کرتے ہوئے ممبئی میںپناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ ہائی کمشنر ڈپوسے یوکرین اورا±س کے ہمسایہ ملکوں کیلئے انسانی ہمدردی کی رسد لے جانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس سے پہلے جاپان نے انسانی ہمدردی کا سامان لے جانے کیلئے ممبئی میں ہوائی جہاز اتارنے کی اجازت مانگی تھی۔