نئی دہلی:۲۲/ اپریل (یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے معاملوں میں ایک بار پھر کافی اضافہ ہونے لگا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2451 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ بدھ کو ملک میں 18 لاکھ تین ہزار 558 کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔ ملک میں اب تک کورونا ویکسین کی 1,87,26,26,515 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں انفیکشن کے 2,451 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 30 لاکھ 52 ہزار 425 ہو گئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 54 افراد کی موت کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 22 ہزار 116 ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران، ملک میں فعال کیسز میں808 کا اضافہ ہوا ہے، جس سے ان کی کل تعداد 14,241 ہوگئی ہے۔ اس دوران 1589 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4,25,16,068 ہوگئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح 0.03 فی صد اور صحت یابی کی شرح 98.76 فی صد اور موت کی شرح 1.21 پر برقرار ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں قومی دار الحکومت دہلی میں سب سے زیادہ 329 فعال کیسز کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد یہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2970 ہو گئی ہے۔ اس دوران 635 افراد کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سےشفا پانے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 1842525 ہوگئی۔ اس مدت کے دوران کووڈ-19 سے ایک مریض کی موت ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 26,162 تک پہنچ گئی۔ ہریانہ میں فعال کیسز میں 166 کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں فی الحال 1441 فعال کیسز ہیں۔ اس دوران 201 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 976097 ہوگئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کووڈ-19 سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی اور مرنے والوں کی تعداد 10,618 پر برقرار رہی۔کیرالہ میں کورونا وائرس کے 28 ایکٹو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 2571 ہو گئی ہے۔ اس سے شفا پانے والوں کی تعداد 256 ہے جس سے اس کی تعداد بڑھ کر 6467215 ہو گئی جب کہ مرنے والوں کی تعداد میں 48 کے اضافہ کے ساتھ یہ تعداد 68750 ہو گئی۔