یاتر ا کےلئے پانچ دائروں والے حفاظتی اقدامات
نیم فوجی دستوں کی تین سو سے زائد کمپنیاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وزارت خارجہ
رواں برس ہونے والی یاترا کےلئے پانچ حصار حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ جبکہ حفاظت کے غیر معمولی انتظامات کو کامیاب نانے کےلئے مزید 150کمپنیوں کو تعینات کیا جارہا ہے جن میں سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس سی ، آئی ایس ایف ، راشٹریہ رائفلز اور دیگر نیم فوجی دستے شامل ہیں۔ سرکار ذرائع کے مطابق یکم جون سے شرو ع ہونے والی امرناتھ یاترا کو ہرسال تین دائرں والی سیکورٹی فراہم کی جاتی تھیںتاکہ امرناتھ یاترا خوش اسلوبی کےساتھ اپنے اختتام کوپہنچے۔رواں برس آٹھ سے د ولاکھ کے قریب یاتری شیولنگم کے درشن کے لئے وارد کشمیرہونگے اور یاترا کوخو ش اسلوبی کےساتھ انجام دینے اور عسکریت پسندوں کے ممکنہ حملوں کوٹالنے کی خاظرسرکار نے رواں برس کے دوران یاتریوں کوپانچ دائروں والی سیکورٹی فراہم کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ بھگوتی نگر جموں سے لیکر گفا تک حفاظت کے اقدامات انتہائی سخت ہونگےں ۔65سال سے زیادہ عمر کے مرد خواتین کوامرناتھ یاترا کی اجازت نہیں ہوگی او ر چھ ماہ کی حاملہ خاتون کوبھی شیولنگم کے درشن کے لئے آنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔واقف کار حلقوں کے مطابق امرناتھ یاترا کوخوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کے لئے سی آ رپی ایف کی 150کمپنیوں کے علاوہ ا ٓئی ٹی بی پی کی چالیس کمپنیاں،بی ایس ایف کی 80 سی ا ٓئی ایف اور دیگر نیم فوجی دستوں کی کمپنیوں کی خدمات بھی حاصل کی جائیگی اور مجموعی طور پر تین سو کے قریب کمپنیاںتعینات کی جارہی ہیں۔ہر ایک کمپنی میں 120-130کے قریب اہلکارتعینات ہوا کرتے ہےں۔ اس کے ساتھ ساتھ یاترا کے لےئے راشٹریہ رائفلز جموںو کشمیرپولیس، آر مڈ پولیس اور ا سی آر پی کی خدمات بھی حاصل کی جارہی ہے ا س کے علاوہ محکمہ ہیلتھ امور صارفین عوامی تقسیم کاری جنگلات، آر اینڈ بی ،پی ڈبلیوڈی ،جل شکتی محکمہ کوبھی متحرک کردیاگیاہے تاکہ وہ یاتریوں کوبہتر سہولیات فراہم کرنے کےلئے اپنی خدمات انجام دے سکے۔