منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے سوپور پولےس نے2منشیات فروشوں کو گرفتارکرکے اُنکے قبضے سے چر س برآمدکرلیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس چوکی رفیع آباد اورپولیس پوسٹ وترگام کی پولیس پارٹیوں نے ڈی او رپولیس پوسٹ وترگام کی قیادت میں لڈورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی (ماروتی 800) یر نمبر JK05-7229 کو روک کر تلاشی شروع کی جس میں 2 سوار موجود تھے ۔ ان کی شناخت میسر رمضان لون ولد محمد رمضان ساکن نیڈھل رفیع آباد اور رئیس احمد شیخ ولد غلام رسول ساکن تراگ پورہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے۔ دوران چیکنگ ان کے قبضے سے400گرام چرس برآمد ہوئی۔ انہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زیر حراست ہیں۔ اس کے علاوہ جرائم میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔علاقے کے لوگوں نے پولیس کی کوششوں کی سراہا اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی حقیقی علامت ہے۔لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے علاقوں کے منشیات فروشوں کے بارے میں معلومات کے ساتھ آگے آئیں تاکہ معاشرے سے منشیات کو ختم کیا جا سکے۔