Daily Aftab
27 مئی ,2022
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

by Online Desk
19 اپریل 2022
A A
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
اسلام آباد: ۹ا/ اپریل (ایجنسیز) پاکستان کے نئے وزیراعظم شہباز شریف کی اتحادیوں پر مشتمل 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے جبکہ پاکستان میں گورنر پنجاب کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف نہ لینے پر پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منگل کو ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں قائمقام صدر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نئی کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ مجموعی طور پر 34 اراکین پر مشتمل ہے جس میں 30 وفاقی وزرا، چار وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔ کابینہ میں مسلم لیگ(ن) کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام(ف) کے چار، ایم کیو ایم کے دو، بلوچستان عوامی پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے ایک، ایک وفاقی وزیر شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل وفاقی وزرا میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثنااللہ، ایاز صادق، مفتاح اسماعیل، میاں جاوید لطیف، ریاض حسین پیرزادہ، خرم دستگیر، رانا تنویر حسین، مریم اورنگزیب، خرم دستگیر، مرتضیٰ جاوید عباسی، خواجہ سعد رفیق شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اعظم نذیر تارڑ، خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمٰن، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری، سید مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، عابد حسین بھایو بھی کابینہ کے وفاقی وزرا میں شامل ہیں۔ کابینہ میں شامل دیگر وفاقی وزرا میں اسعد محمود، سید عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، محمد طلحہ محمود، سید امین الحق، فیصل سبزواری، اسرار ترین، شاہ زین بگٹی شامل ہیں۔وزرائے مملکت میں مسلم لیگ(ن) کی عائشہ غوث پاشا اور عبدالرحمٰن کانجو، پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر شامل ہیں۔ مشیروں میں مسلم لیگ(ن) کے مفتاح اسماعیل، پیپلز پارٹی کے قمر امان کائزہ اور ترین گروپ کے عون چوہدری شامل ہیں۔ دریں اثناءپاکستان میں گورنر پنجاب کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے عہدے کا حلف نہ لینے پر پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ منگل کو ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں حمزہ شہباز نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پنجاب کے چیف سیکرٹری کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ گورنر پنجاب صوبے کے نومنتحب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے انکاری ہیں۔ حمزہ شہباز کی درخواست کے مطابق ان کو پنجاب اسمبلی کے ایوان نے قانون کے مطابق وزیراعلٰی منتخب کیا اور گورنر کی جانب سے ان کے عہدے کے حلف کیلئے تقریب منعقد کرنے سے انکار آئین اور قانون کی خلاف وزری ہے۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں ہیلتھ ایمرجنسی کی تجویز کی منظوری دی

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

اسی بارے میں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

27 مئی 2022
دنیا کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کی ضرورت ہے: عالمی ادارہ صحت
بین اقوامی

ڈبلیو ایچ او نے یوکرین میں ہیلتھ ایمرجنسی کی تجویز کی منظوری دی

27 مئی 2022
مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

27 مئی 2022
حضرت خواجہ معےن الدےن چستیؒکے 810وےں عرس مبارک پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا پغام
تازہ ترین خبریں

ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

27 مئی 2022
چین او روس نے شمالی کوریا کےخلاف پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کردیا
تازہ ترین خبریں

چین او روس نے شمالی کوریا کےخلاف پابندیوں کے مسودے کو ویٹو کردیا

27 مئی 2022
سینیگال کے ہسپتال میں آگ ،11 بچوں کی موت
تازہ ترین خبریں

سینیگال کے ہسپتال میں آگ ،11 بچوں کی موت

26 مئی 2022
ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے
تازہ ترین خبریں

ملک میں کورونا کے 2628 نئے معاملے درج

26 مئی 2022
ارکان پرلیمان کھلے ذہن سے بات کریں، ملک کو ترقی کی راہ پر لے جائیں:وزیر اعظم مودی
قومی

ہندوستان بڑی معیشتوں میں تیزی سے ترقی کرنےوالا ملک. مودی

26 مئی 2022
منکی پوکس کو روکنے کیلئے ویکسینیشن کی ضرورت نہیں
بین اقوامی

کینیڈا میں منکی پوکس کے 16 معاملوں کی تصدیق

26 مئی 2022
Next Post
یوکرین پر روسی حملے کے بعد پرانی بحث نئے سرے سے جنم لے گئی

یوکرین پر روسی حملے کے بعد پرانی بحث نئے سرے سے جنم لے گئی

اہم خبریں

لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر اور لداخ کیلئے دو موبائل میڈیکل یونٹس کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

مرکز کی دباؤ کی پالیسی کے نتیجے میں جموں وکشمیر میں حالات بگڑ رہے ہیں : محبوبہ مفتی

ای ڈی کا نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے نام سمن جاری

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی 34 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

19 اپریل 2022
اپنی نوعیت کی پہلی خواتین انڈسٹریل اسٹیٹ اودھم پورمیں قائم کی جائے گی
تازہ ترین خبریں

ملٹنسی امن اور خوشحالی کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ایل جی سنہا

21 مئی 2022
بجبہاڑہ میں غیر ریاستی شہری پستول اور میگزین سمیت گرفتار
تازہ ترین خبریں

اوڑی میں گاڑی سے دس کلو ہیروئن ضبط، ایک شخص گرفتار

20 مئی 2022
نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری کا معاملہ ، 8سال بعد کیس کا فیصلہ
تازہ ترین خبریں

نابالغ لڑکی کا اغوا اور عصمت دری کا معاملہ ، 8سال بعد کیس کا فیصلہ

24 مئی 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔