نئی دہلی: ۷۱( اپریل) شمال مغربی دہلی کے جہانگیرپوری میں ہنومان جینتی تشدد کے سلسلے میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان سمیت 14 لوگوں کو اتوار کو گرفتار کیا گیا، جب کہ دیگر کی شناخت کی جا رہی ہے۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کے معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی کی شناخت کی جا رہی ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے پاس سے تشدد میں استعمال ہونے والا ایک پستول برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سخت حفاظتی نگرانی کے درمیان علاقے میں حالات قابو میں ہیں۔مقامی پولیس اہلکاروں کے علاوہ مرکزی نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سینئر پولیس افسران صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔مقامی پولیس انسپکٹر راجیو رنجن کی طرف سے درج ایف ا?ئی ا?ر میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد کے زخمی ہونے کا ذکر ہے۔ زخمیوں میں سب انسپکٹرمیدالال بھی شامل ہیں۔ ان کے بائیں ہاتھ میں گولی لگی ہے۔ زخمیوں کا جہانگیر پوری کے بابو جگ جیون رام میموریل اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان میں اختر انصر اور دیگر شامل ہیں۔ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ موقع پر ایک اسکوٹی کو جلانے سمیت چار سے پانچ گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی گئی، اس کے علاوہ شرپسندوں پر قابو پانے کے لیے 40-50 راونڈ آنسو گیس کے گولے چھوڑے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔