مسجد شریف ، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں خاکستر
شہر خاص کے گوجوارہ علاقے میں اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آگ نے دو شاپنگ کمپلیکس اور مسجد شریف کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں آگ پر قابوپایا گیا تاہم لاکھوں کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔اطلاعات کے مطابق شہر خاص کے گوجوارہ چوک میں اُس وقت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب یہاں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے مسجد شریف ، دو شاپنگ کمپلیکس اور ایک مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ نمائندے نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ اور مقامی نوجوانوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دوران مسجد شریف ، دو شاپنگ کمپلیکس کی اوپری منزلیں اور ایک مکان سمیت متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔