موربی: ۶۱/ اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کہا کہ ہندوستان کی ثابت قدمی میں اس کی تہذیب اور ثقافت کا بڑا رول رہا ہے۔ مسٹر مودی نے ہنومان جینتی کے موقع پر آج گجرات کے موربی میں ہنومان جی کے 108 فٹ اونچے مجسمے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے کہاکہ ہزاروں برس سے بدلتے ہوئے حالات کے باوجود ہماری تہذیب اور ثقافت نے ہندوستان کے مستحکم اور ثابت قدم رہنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہمارے عقیدے اور ثقافت کا دھارا ہم آہنگی، رواداری، شمولیت کا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب برائی پر اچھائی کو قائم کرنے کی بات آئی، تو بھگوان رام، خود سب کچھ کرنے کی صلاحیت رکھنے کے باوجود، سماج کے ہر طبقے کے لوگوں کو جوڑنے، ان کی مدد لینے کا کام کیا اور سب کو جوڑ کرہی اس نے یہ کام مکمل کیا۔ یہی تو ہے سب کا ساتھ، سب کی کوشش۔ اس بات کی بہترین مثال بھگوان رام کی زندگی ہے۔ جس میں ہنومان جی بہت اہم وسیلہ رہے ہیں۔مسٹر مودی نے گجراتی زبان میں کہا کہ آج ہمیں موربی میں کیشوانند باپو کی اس پاک بھومی پر آپ سب سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ ہم سوراشٹر میں ہیں جو سنتوں،اور داتاو¿ں کی سرزمین ہے۔یہ سرزمین کاٹھیاواڑ، گجرات اور ہمارے اپنے ہندوستان کی بھی پہچان ہے۔