جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے گوشہ بوگ پٹن میں سرپنچ کی ہلاکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق گوشہ بوگ پٹن میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں سرپنچ منظور احمد بنگرو کی ہلاکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے کہاکہ حملے میں ملوث ملی ٹینٹوں کو عنقریب ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سرپنچ کے گھر والوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بتادیں کہ جمعے کی شام کو گوشہ بوگ پٹن میں مشتبہ جنگجووں نے سرپنچ کو گولیوں سے بوندھ کر رکھ دیا اور بعد میں اُس کی لاش باغ سے برآمد کی گئی ۔