اس سال ساڑھے تین لاکھ سیاحوں نے باغ کا دورہ کیا/ڈائریکٹر فلور یکلچر
سری نگر میں ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن 18اپریل کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا جائے گا ، کیونکہ درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر پھول مرجھانے لگے ہیں۔ ڈائریکٹر فلوریکلچر فاروق احمد راتھر نے بتایا کہ محکمہ نے 18اپریل کو باغ کو زائرین کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ا±نہوں نے کہا، "درجہ حرارت میں اضافے کے پیش نظر ٹیولپ کا پھول سکڑنا شروع ہو گیا ہے۔ اس سال ہم نے پچھلے سال کے مقابلے قبل از وقت ہی باغ کو کھول دیا تھا”۔انہوں نے مزید بتایا کہ 23مارچ سے 16اپریل تک سیاحوں اور مقامی لوگوں سمیت 3.5لاکھ سیاحوں نے باغ کا دورہ کیا جبکہ پچھلے سال 2.26لاکھ سیاحوں ہی باغ کا دورہ کیا تھا۔انہوں نے سیاحوں پر زور دیا کہ وہ سری نگر کے دیگر باغات اور کشمیر کے دیگر حصوں کی خوبصورتی کو دیکھیں ،وادی "صرف ٹیولپ گارڈن ہی نہیں ہے”۔اس سال باغ میں 1.5ملین ٹیولپس اور مختلف اقسام کے پھول کھلے جنہوں نے دیکھنے والوں کو مسحور کر دیا۔ محکمہ سیاحت نے سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے کشمیر کے مشہور کھانے وازوان اور کھیوہ کے علاوہ کشمیر کی روایتی روٹی کی مختلف اقسام کی نمائش کی تھی۔ اس سال، گزشتہ ایک دہائی کے دوران پہلی بار کشمیر میں ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی ا?مد دیکھنے میں ا? رہی ہے۔ اس سال مارچ کے مہینے میں 1.80 لاکھ سیاحوں نے کشمیر کا دورہ کیا جو کہ پچھلے دس سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔