ADVERTISEMENT
سرینگر کے نور باغ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ایک 16سال کی لڑکی رہائشی مکان سے کر لقمہ اجل بن گئیں ۔ اطلاعات کے مطابق نور باغ سے سرینگر شاہین محلہ میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک 16سال کی دوشیزہ مکان کی اوپری منزل سے گر کر شدید طور پر زخمی ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ دوشیزہ کو شدید زخمی حالت میں علاج کیلئے سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھی ۔ ادھر جونہی دوشیزہ کے موت کی خبر علاقے میں پھیل گئی تو وہاں قیامت صغری بپا ہوئی اور ان کے والدین پر قیامت کے پہاڑی ٹوٹ گئے ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میںکیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
ADVERTISEMENT