متاثرین کی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 39 ہزار 972 جبکہ اموات پانچ لاکھ 21 ہزار 743 ہو گئی
دو سال سے کورونا کیسوں میں مسلسل اتار چڑھاﺅ کے بیچ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 949 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی کل تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 39 ہزار 972 ہو گئی ہے۔ اس دوران کورونا سے چھ افراد کی موت ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی بیماری سے مرنے والوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 21 ہزار 743 ہو گئی ہے۔ مانیٹرنگ کے مطابق مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 186 کروڑ 30 لاکھ 62 ہزار 546 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 11 ہزار 191 ہے۔ جمعرات کے مقابلے اس میں 133 کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.03 فیصد ہے۔ اسی مدت میں 810 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 25 لاکھ 7 ہزار 038 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ بحالی کی شرح 98.76 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین لاکھ 67 ہزار 213 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک کل 83 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 370 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس کی تعداد 2982 پر برقرار ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بھی 6465037 پر مستحکم ہے اور مرنے والوں کی تعداد بھی 68402 پر مستحکم ہے۔