سوپورمیں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ہیرائن بر آمد
بڈگام پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں پر خلاف پی ایس عائد کرکے انہیںجیل بھیج دیا ۔ادھر منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے،سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو ممنوعہ اشیاءہیرائن جیسا مادہ کے ساتھ گرفتار کیا۔اطلاعات کے مطابق منشیات کے استعمال کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڈگام میں پولیس نے عدالت مجاز سے باضابطہ حراستی اتھارٹی کے احکامات حاصل کرنے کے بعد PIT NDPS ایکٹ کے تحت 02 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت خالد حسین صوفی ولد غلام محمد صوفی ساکن اقبال آباد چرار شریف اورعامر احمد گنائی ولد خضر محمد گنائی ساکنہ پج محلہ چاڈورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مذکورہ افراد این ڈی پی ایس اور متعدد ایف آئی آر میں ملوث ہونے کے باوجود، ملزمان ضلع بڈگام کے مقامی نوجوانوں کو منشیات فراہم کرکے منشیات کے استعمال کو فروغ دینے میں ملوث ہیں۔بڈگام کے عام لوگوں نے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائی کو سراہا۔ادھر منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے،سوپور پولیس نے ایک منشیات فروش کو ممنوعہ اشیاءہیرائن جیسا مادہ کے ساتھ گرفتار کیا۔پولیس پوسٹ وترگام اور پولیس کمپونیٹ رفیع آباد نے علاقے ہادی پورہ میں مشترکہ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 07گرام ہیرائن جیسا مادہ برآمد کیا گیا ۔ اس کی شناخت سجاد احمد لون ولد فاروق احمد لون ساکن لوری ہامہ رفیع آباد کے طور پر ہوئی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈنگھی وچہ نے ایف ائی آر زیر نمبر 38/2022 کو متعلقہ دفعات کے تحت اندرج کیا گیاہے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔