جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامیہ کشمیر میں امن اور ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کشمیر صوفی اور سنتوں کی سر زمین ہے جہاںتشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں کنڈ علاقے میں ایک تقریب کے موقعے پر اپنے تقریب میں کیا ہے ۔انہوں نے کہا جنگجوﺅں اور ان کے حماتیوں کے لئے کوئی انصاف نہیں ہوگا .
ایل جی منوج سنہا نے کہاسید سمنانی ؒجیسے صوفی سنتوں کی سرزمین میں ، جنہوں نے امن کو فروغ دینے اور تشدد کو شکست دینے کے لیے خون اور پسینہ بہایا ، کسی بھی قسم کے تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ سید سمنانیؒور خطے میں امن اور ترقی کی ثقافت کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ تشدد کے راستے میں شامل ہونے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔