بجلی پروجیکٹوں نے نئے منصوبے بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھائے گی
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بڑھی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے اور بجلی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے پاور سیکٹر میں بڑے پیمانے پر صلاحیتوں میں اضافے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں بجلی کی ترسیل اور تقسیم کی صلاحیت میں بہت بڑی چھلانگ آئی ہے۔ ایل جی نے کہا کہ رتیل ہائیڈو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ اور میگھاانجینئرنگ اینڈ انفراسٹریکچر لمیٹیڈ کے مابین معاہدے ہونے سے اس بجلی کی پیدواری صلاحیت بڑھے گی ۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے شکر گزار ہیں جنہوںنے نئے پاور پروجیکٹوں کی منظوری دی ہیں جس سے یہاں پر بجلی سیکٹر میں بہتری آئے گی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر میں بڑھتی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے آج ایل جی منوج سنہا کی صدارت میں رتیل ہائیڈو الیکٹرک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ اور میگھاانجینئرنگ اینڈ انفراسٹریکچر لمیٹیڈ کے مابین ایک مفاہت نامے پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقعے پر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں بڑھتی بجلی کی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے یہ اقدام اہمیت کا حامل ہے ۔ ایل جی موصوف نے بتایا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی کے شکرگزار ہیں جنہوں نے جموں کشمیر میں نئے بجلی کے پروجیکٹوںکو منظوری دی ہے ۔ ایل جی نے بتایا کہ موجودہ بجلی کے خسارے کو پورا کرنے اور یوٹی کی پھیلتی ہوئی معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بجلی کے نئے منصوبوں کی منظوری کے ساتھ جموں و کشمیر کی تیز رفتار ترقی کو ترجیح دینے کے لیے یہ مفاہت نامہ ایک سنگ میل ہے ۔ اس سے بجلی پیدا کرنے کے نئے منصوبے جیسے رتلے، پاکل ڈل، کیرو وغیرہ جموں کشمیر کی بجلی کی ضروریات میں ایک بڑا فرق پ±ر کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں کشمیر جس ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے یہاں پر ہمیں بجلی کی کھپت بھی بڑھے گی اور پہلے سے خسارہ شدہ محکمہ پر اضافی بوجھ ڈالنے کے بجائے ہم نئے منصوبے دردست لے رہے ہیں۔ لفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس وقت ہم بجلی کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کی طرف توجہ دے رہے ہیں جس کےلئے ہمیں مرکزی سرکار کا بھر پور تعاون حاصل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز نے پہلے ہی نئے بجلی منصوبوں کو منظوری دی ہے ۔