جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کو مضبوط بنانے کی ایک کڑی کے تحت دو سابق ممبر پارلیمان ، ڈی ڈی سی چیر پرسن اور سابق ایم ایل سی نے سنیچروار کے روز پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون کی موجودگی میں پارٹی میںشمولیت کر لی ۔ اس موقعہ پر سجاد غنی لون اور دیگر پارٹی لیڈران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
ذرائع کے مطابق دو سابق ارکان پارلیمان، چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل بارہمولہ، سابق ایم ایل سی اورسابق ڈپٹی میئر سرینگر میونسپل کونسل سنیچر کو پیپلز کانفرنس میں شامل ہوگئے۔پیپلز کانفرنس میںشامل ہونے والے لیڈران میں جنوبی ضلع کولگام کے نذیر لاوے، شمالی ضلع کپوارہ کے فیاض میر،ڈی ڈی سی بارہمولہ کی چیئر پرسن سفینہ بیگ،مرتضی خان اور شیخ عمران شامل ہیں۔اس موقعہ پر پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون و دیگر لیڈران نے ان کا والہانہ استقبال کیا ۔
لیڈران کا پارٹی میںشمولیت کیلئے خیر مقدم کرتے ہوئے سجاد غنی لون نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس دوران انہوںنے کہا کہ پیپلز کانفرنس عوام کے امیدیں پر کھرا اترنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی ۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ میں تمام لیڈران کا خیر مقدم کرتا ہوں اور امید ہے کہ جس طرح سے پارٹی میں مزید مضبوطی آ رہی ہے پیپلز کانفرنس ایک منظم ٹیم کے بطور سامنے آکر تمام چیلنجزکا مقابلہ کریں گی ۔ ان کے ہمراہ جو پریس کانفرنس میں شامل تھے ان میں عمران رضا انصاری ، سید بشارت بخاری ، عبد الغنی وکیل ، پیز زادہ منصور ، خوشید عالم ، راجہ اعجاز علی ، عرفان پنڈت پور ی، بشیر احمد ڈار اور دیگر ممبران و لیڈران شامل تھے ۔