وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا کہ ملک کی پوری بالغ آبادی کو اتوار 10 اپریل 2022 سے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یعنی تیسری خوراک لگائی جا سکے گی۔کرنٹ نیوز آف انڈیاکے مطابق وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کہا ہے کہ اتوار 10 اپریل 2022 سے ملک کی پوری بالغ آبادی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز یعنی تیسری خوراک حاصل کر سکے گی۔ اب تک، سرکاری ٹیکہ کاری مراکز 12 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پہلی اور دوسری خوراک کے ساتھ ساتھ ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو بوسٹر ڈوز فراہم کر رہے ہیں۔ویکسین کی تیسری خوراک 18 سال سے زیادہ اور 60 سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے صرف نجی ٹیکہ کاری مراکز پر دستیاب ہوگی۔ 18 سے 60 سال کی عمر کے تمام لوگوں کو تیسری خوراک صرف اس وقت دی جائے گی جب ان کی دوسری خوراک لگنے کے بعد 9 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہو۔اب تک ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو 24 کروڑ بوسٹر خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ملک بھر میں 15 سال سے زیادہ عمر کی تقریباً 96 فیصد آبادی کو ویکسین کی ایک خوراک دی گئی ہے اور 83 فیصد آبادی کو دونوں خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ اسی طرح، 12 سال سے زیادہ اور 15 سال سے کم عمر کی 45 فیصد آبادی کو پہلی خوراک لگائی جا چکی ہے۔