ADVERTISEMENT
منگل وار سے جمعرات تک معمولی بارش ہوسکتی ہے
20اپریل تک وادی میں موسم میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ۔ محکمہ موسمیات
ہفتہ کے روز وادی کشمیر میں صبح صادق کے بعد ہی مطلع ابر آلود رہا جس کے ساتھ ہی کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی گراوٹ دیکھی گئی تاہم دن چڑھنے کے ساتھ ہی سورج نے پھر اپنی تمازت بڑھائی اور پھر سے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے 20اپریل تک موسم کے حوالے سے کسی بڑی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا ہے ۔ البتہ اس بیچ کہیں کہیں پر ہلکی بوندا باندی ہوسکتی ہے البتہ بھاری بارش کا کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔
ADVERTISEMENT