گزشتہ چند ماہ میں 80لاکھ سے زائد سیاح وارد کشمیر ہوئے ۔جھیل ڈل کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے
گزشتہ 150برسوں میں جھیل ڈل اس قدر صاف نہیں تھا جس طرح آج دکھائی دے رہا ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہانے کہا ہے کہ جموں کشمیر میںسیاحتی دور شروع ہوچکا ہے خاص کر سیاحت کے لحاظ سے یہاں پر کافی پیش رفت ہوئی ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں 80لاکھ سے زائد سیاحوں نے جموں کشمیر کی سیر کی جوکہ گزشتہ بیس برسوں میں ریکارڈ تعداد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جھیل ڈل کی شان رفتہ بحال کرنے کےلئے مقامی لوگوں اور انتظامیہ ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور جھیل کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ ایل جی نے کہا کہ میرے خیال میں پچھلے 150 سالوں میں پہلی بار ڈل جھیل اتنی صاف نظر آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز نے 2022-2023 کے بجٹ میں ڈل اور نگین جھیلوں کے تحفظ کے لیے 273 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جس میں سے 136 کروڑ روپے صرف ڈل جھیل کے تحفظ کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔