کوالالمپور:۹اپریل (یواین آئی/ژنہوا)ملائیشیا میں پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا وائرس (کووڈ 19) انفیکشن کے 14944 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھکر 43,07,529 تک پہنچ گئی ہے ۔ وزارت صحت نے ہفتے کو یہ معلومات دی۔ وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے متاثرہ افراد میں سے 104 غیر ملکی متاثرہ افراد ہیں جب کہ مقامی رابطوں سے 14 ہزار 840 کیسز موصول ہوئے ہیں۔ اسی عرصے میں کورونا وبا سے 31 مریضوں کی موت کے بعد ملک میں اموات کی تعداد 35,259 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران 14,045 افراد کے کورونا سے صحت مند افراد کی تعداد 41,13,831 ہو گئی ہے ۔ ملائیشیا میں اب بھی کورونا کے 1,58,439 متاثرین ہیں جن میں سے 206 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جب کہ 109 مریضوں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث آکسیجن سپورٹ پر رکھا گیا ہے ۔