گاندربل میں سڑک حادثہ، چار غیر مقامی سیاح زخمی
اودھمپورمیں جمعہ کے روز سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون سمیت تین افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ جن کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ میاں بیوی اور ان کی دختر اس حادثے میں اپنی جان گنوابیٹھی ۔ ادھر گاندربل کے در سومہ علاقے میں جمعے کو ایک سڑک حادثے میں جار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے کم سے کم چار سیاح زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر واقع ضلع اودھمپور کے گرینی علاقے میں جمعہ کے روز سڑک کے ایک حادثے میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ایک میٹر سائیکل زیر نمبر JK02B 4739جوکہ سرینگر جموں شاہراہ پر چل رہا تھا کہ تیز رفتاری میں موٹر سائیکل ایک ڈیوائڈر کے ساتھ ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹر سائکل پر سوار تین افراد شدید زخمی ہوئے ۔ اس بیچ آس پاس کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوںنے تینوں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا تاہم زخمیوں کو ہسپتال پہنچنے پر ہی ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قراردیا ہے ۔ اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت شاندی دیو عمر 40سال اہلیہ سلیم ، اس کا خاوند سلیم عمر 45برس اور رینکو دختر سلیم ساکن ارناس ریاسی کے بطور ہوئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تینوں ایک ہی کنبہ کے میاں بیوی اور ان کی دختر ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت رپورٹ درج کرلی ہے ۔ دریں اثناءوسطی ضلع گاندربل کے در سومہ علاقے میں جمعے کو ایک سڑک حادثے میں جار کھنڈ سے تعلق رکھنے والے کم سے کم چار سیاح زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گاندربل کے در سومہ علاقے میں جمعے کو ایک ٹیمپو ایک دیوار سے ٹکرا کر پلٹ گیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار کم سے کم چار غیر مقامی سیاح زخمی ہوگئے