مرکزی سرکار ملک کے ہر شہری کو بہتر سہولیت فراہم کررہی ہے ۔ وزیر اعظم
سرینگر/08اپریل//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت جموں کشمیر میں ہر اُس کنبے کو گھر فراہم کرے گی جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ملک میں تین کروڑ سے زائد گھروں کو تعمیر کیا جاچکا ہے اور جموں کشمیر کو بھی اس سکیم سے محروم نہیں رکھا جارہا ہے بلکہ یہاں پربھی ہر طرح کی مرکزی سکیم کا براہ راست اطلاق ہورہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کے ہر غریب کو پکے گھر فراہم کرنے کے اپنے عزم میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ میں بھی ہر اُس کنبے کو اپنا پکا گھر دیا جائے گا جن کے پاس پہلے سے گھر موجود نہیں ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے ٹویٹ اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اب ہر مرکزی سکیم کا اطلاق ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی سرکار ملک کے ہر شہری کو بہتر زندگی فراہم کرنے کی طرف آگے بڑھ رہی ہیں ۔ نریندر مودی نے کاہ کہ تین کروڑ سے زائد گھروں کی تعمیر عوام کی شراکت سے ہی ممکن ہوئی ہے۔ بنیادی سہولیات کے حامل یہ گھر آج خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت بھی بن چکے ہیں۔وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے ساتھ ساتھ ملک کے ہر شہری کو ہر طرح کی سہولیات بہم رکھی جارہی ہے خاص کر طبی سہولیات کے حوالے سے مرکزی سرکار نے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے ہیں اور جموں کشمیر میں جن اشیودھی سکیم لاگو کرکے یہاں کے لوگوں کو طبی سہولیت فراہم کی جارہی ہے ۔