قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ چھاپے کن کیسز کے سلسلے میں مارے گئے۔اطاعات کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے)نے وادی کشمیرمیںجمعرات کو مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور تلاشی کارروائیاں انجام دی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی مدد سے جمعرات کو سری نگر اور بارہمولہ اضلاع میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ان کا کہنا تھا کہ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ چھاپے کن کیسز کے سلسلے میں مارے گئے۔اگر چہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ چھاپے ملٹنسی سے متعلق چھاپے تھے اور ایک سابق حریت لیڈر کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح اس کی تصدیق نہیں ہوئی۔