نامعلوم بندوق برداروں نے گولی مار کر کیا زخمی
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو بعد دوپہر نامعلوم بندوق برداروں نے ایک اور غیر مقامی شہری پر گولی چلاکر اس کو شدید زخمی کردیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے یادر علاقے میں جمعرات بعد دوپہر نامعلوم بندوق بردار اچانک نمودار ہوئے جنہوں نے ایک غیر مقامی شہری پر گولی چلائی جو شدید زخمی ہوا ۔ زخمی شہری کی شناخت سونو شرما ولد بنارسی ڈار ساکن پٹانکوٹ کے بطور ہوئی ہے ۔ سونو کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ حملہ کے فوراً بعد پولیس اور فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی اور آخری اطلاع ملنے تک علاقے میں محاصرے جاری تھا۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ جنوبی کشمیر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں اب تک قریب 5غیر مقامی شہریوں جن میں کئی مزدور بھی شامل ہیںکو گولی مار کر زخمی کردیا گیا ہے ۔