اقلیتی طبقہ کے 34 افراد کو قتل کیا گیا۔ نتیانند رائے
سرینگر/06اپریل/سی این آئی//وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ جموں کشمیر میں گزشتہ چار برسوں میں 34افراد ہلاک کئے گئے ہیں جن کا تعلق اقلیتی طبقہ سے تھا ۔ وزارت نے بتایا کہ ملیٹنٹوں کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات میں کمی آئی ہے اور عسکریت پسندوں کے خلاف موثر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وزیر مملکت داخلہ نے آج کہا ہے کہ جموں کشمیر میں اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے 34افراد گزشتہ چار برسوں میں مارے جاچکے ہیں۔ایک سوال کا تحریری جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں کہا، ”جموں و کشمیر میں سال 2017 میں مجموعی طور پر اقلیتی طبقہ کے 11 افراد کا قتل کیا گیا تھا۔ اس کے بعد 2018 میں 3، 2019 میں 6 اور 2020 میں 3 افراد کا قتل کیا گیا۔ جبکہ سال 2021 میں اقلیتی طبقہ کے وابستہ 11 افراد کو قتل کیا گیا۔“ انہوں نے بتایاکہ جنگجووں کی جانب سے عام شہریوںکو ہلاکت کرنے کے واقعے میں کمی آئی ہے کیوں کہ فورسز جنگجوﺅں کے خلاف موثر کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔