جموں کشمیر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور اس طرح سے ماہ مبارک کا پہلا روزہ 3اپریل بروز اتوار کو ہے ۔ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے سلسلے میں جموں کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے روزنامہ آفتاب کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کے متعدد علاقوں سے چاند دیکھنے کے شواہد ملے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہا کہ 2اپریل کو پہلی تراویح اداکیاجارہی ہے ۔ اور اتوار 3اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ ادھر پاکستان کے مختلف علاقوںمیں بھی ہفتہ کے روز چاند نظر آنے کی خبریں ہیں جبکہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی 2اپریل کو چاند نظر آیا ہے اس طرح سے برصغیر میں اتوار کے روز ماہ مبارک کا پہلا روزہ ہوگا۔ دریں اثناءخلیجی ممالک بشمول سعودی عربیہ میں کل جمعہ کے روز ہی چاند دیکھا گیا تھا اور سنیچر وار کو یہاں پر پہلا روزہ رکھا گیا ۔