میونسپل حدود کے اندر:صبح 9بجے تاسہ پہر 3 بجے
میونسپل حدود کے باہر: صبح10 بجے سے4 بجے تک
سری نگر:یکم اپریل :ناظم تعلیمات کشمیر نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں یکم اپریل سے تبدیلی لائی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر کی طرف سے جمعے کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا کہ سری نگر میونسپل حدود کے اندر آنے والے علاقوں میں واقع تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار صبح کے9بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ سری نگر میونسپل حدود کے باہر آنے والے علاقوں میں واقع نجی وسرکاری اسکولوں میں نئے اوقات کار صبح کے10 بجے سے4 بجے تک ہوں گے۔ناظم تعلیمات کشمیر کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے تاکید کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار پر عملد در آمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والے اسکول منتظمین کیخلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں طویل مدت کے بعد یکم مارچ سے تعلیمی اداروں مرحلہ وار طریقے سے درس و تدریس کا عمل بحال ہوگیا۔