Daily Aftab
26 مئی ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

یوکرین کے تھیٹر میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ

by Online Desk
17 مارچ 2022
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

یہ حملہ انتہائی افسوسناک اورناقابل معافی ہے : امریکہ صدر
جوبائیڈن کابیان ناقابل قبول اورناقابل معافی، روس کا جواب
کیف: ۷۱ مارچ (ایجنسیز) یوکرین کے حکام نے کہا ہے کہ جمعرات کو روس نے کیف کے ایک تھیٹر اور کھانا لینے کیلئے قطار میں کھڑے عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے حملے کو افسوسناک اور ناقابل معافی قرار دیتے ہوئے پوتن کو جنگی مجرم قرار دیا ہے جبکہ پوتن کو جنگی مجرم کہنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے روس نے امریکی صدر کا بیان ناقابل معافی قرار دے دیاہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر یوکرین پر حملے کے ذمہ دار ہیں، یوکرین میں ہونےوالی تباہی پر انہیں جنگی مجرم سمجھتا ہوں۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جین ساکی نے جوبائیڈن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ان کے دل کی آواز قرار دیا، جین ساکی کے مطابق یوکرین میں تباہی دیکھنے کے بعد یہ امریکی صدر کا ذاتی ردعمل تھا۔ روس کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کی سخت مذمت کی گئی ہے اور بیان کو ناقابل قبول اور ناقابل معافی قرار دیا گیا ہے، روسی صدر کے ترجمان دیمتری پیسکووف کاکہنا تھا کہ کسی بھی سربراہ مملکت کی جانب سے ایسا بیان کسی طور قبول نہیں۔ صدر پیوٹن کے ترجمان نے امریکہ کو یددہانی کراتے ہوئے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں امریکی حملوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رائٹرز نے امریکی اور یوکرینی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تھیٹر میں عام شہریوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ یوکرین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی افواج نے ماریوپول کے تھیٹر پر ایک بڑا بم گرایا، جس سے متعدد افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق تھیٹر میں کم از کم 500 افراد موجود تھے۔ ہیومن رائٹس گروپ کے عہدیدار بلکیس ویلے کا کہنا ہے کہ ’ایک ایسے شہر میں جہاں بجلی، پانی، ٹیلی فون وغیرہ جیسی سہولتیں پہلے سے کٹ چکی ہیں اور لوگ پہلے سے ہی محصور ہیں، وہاں ایسے مقام کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔‘ دوسری جانب ماسکو نے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے، روسی نیوز ایجنسی ریا کے مطابق روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افواج نے عمارت پر حملہ نہیں کیا۔ کیف میں امریکہ کے سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روسی فوجیوں نے کیف کے علاقے چرنیف میں کھانا حاصل کرنے کیلئے لائن میں کھڑے 10 افراد کو نشانہ بنایا تاہم روس کی جانب سے اس سے بھی انکار کیا گیا ہے۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
بانڈی پورہ اجس جنگلات میں بھیانک آگ نمودار

بانڈی پورہ اجس جنگلات میں بھیانک آگ نمودار

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

یوکرین کا جوابی کارروائی کرنے کا دعویٰ
تازہ ترین خبریں

یوکرین کے تھیٹر میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ

17 مارچ 2022
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
(ہاوسنگ فار آل سکیم کی عمل آوری میں تاخیر کیوں؟)
ادارتی

(فضائی آلودگی پھیلانے سے اجتناب لازمی)

14 اپریل 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(وادی میں گھناونے جرایم کا ارتکاب)

09 مارچ 2022
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d