سرینگر/
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اجلس کے جنگلات میں جمعرات کو بھیانک آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں چھوٹے بڑے سینکڑوں درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ کی لپٹیں دور دور سے نظر آرہی تھی ۔ ذرائع کے مطابق رنگنار بانڈی پورہ کے جنگلات میں لگی آگ کے فوراً بعد فائر اینڈ سروس اور محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کا عملہ روانہ کیا گیا اور وہ اس آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اگر آگ پر جلد قابو نہیں پایا گیا تو یہ اجس جنگلات کےلئے کافی نقصان دن ثابت ہوسکتی ہے جبکہ اس آگ کی زد میں جنگلی جانور بھی آسکتے ہیں ۔