ADVERTISEMENT
سرینگر/8 مارچ// جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی ضلع کولگام میں گذشتہ ماہ ایک عمر رسیدہ شہری کے اکاؤنٹ سے دھوکہ دہی کرکے چالیس ہزار روپیہ نکالنے کے بعد چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ADVERTISEMENT
ایک پولیس ترجمان نے منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 فروری کو پولیس اسٹیشن کولگام کو ایک شہری کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس کا والد 6 فروری کو جموں و کشمیر بینک کولگام کی اے ٹی ایم پر پیسے نکالنے کے لئے گیا۔
انہوں نے کہا: ‘چونکہ میرا والد اے ٹی ایم کارڈ استعمال کرنا نہیں جانتا ہے لہذا اس نے وہاں موجود ایک نامعلوم شخص کو پیسے نکالنے کو کہا اور اس کو اے ٹی ایم کارڈ دیا اور اس کا پن بتا دیا‘۔