ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی میں سائنسدانوں کا رول اہم /منوج سنہا
قومی یوم سائنس کے موقعے پر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ملک کے تمام سائنسدانوں کو مبارکباد دی جنہوںنے ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی میں اہم رول اداکیا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سائنس دانوں کی اختراعی کوششوں سے ملک نے ترقی کی ہے ۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے قومی سائنس دن کے موقعے پر ملک کے سائنسدانوں کو مبارک باد دی ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی میں ان سائنسداوں نے اہم رول نبھایا ہے ۔ا نہوںنے بتایا کہ جس انداز سے سائنسدانوںنے اختراعی کوششیں کی ہیں اس سے بھارت کی تخلیقی صلاحیت بڑھی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سائنس دانوںنے ملک کی ترقی میں جو رول اداکیا ہے اس سے بھارت اس وقت دنیا کے ترقیاتی ممالک کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔ایل جی موصوف نے بتایا ہے کہ آج وزیر اعظم کے میک ان انڈیا کے وژن سے ملکی سائنسدان کی اختراعی کوششیں رنگ لارہی ہیں اور ملکی سطح پر اب جدید آلات تیار کئے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے صدی کی اہم سائنسی جیت کووڈ مخالف ویکسین تیار کرنا تھا جس سے لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔