واشنگٹن(یو این آئی) دنیا میں کورونا وائرس کی وبا کا بحران اب بھی برقرار ہے۔ آئے روز نئے کیسز سامنے آ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے لوگوں کی جانیں گنوانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ دنیا میں اب تک 59 لاکھ سے زیادہ لوگ جان لیوا کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد435,282,688 اور ہلاکتوں کی تعداد 59 لاکھ 94 ہزار 736 ہو گئی ہے جبکہ 10.48 ارب سے زیادہ افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔امریکہ وہ ملک ہے جہاں دنیا میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہاں کیسز کی تعداد 78.93 لاکھ ہے، جب کہ 948,397 مریض فوت ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے جہاں کل 42,924,130 کورونا کیسز درج ہوئے ہیں۔ اس ملک میں اب تک 5,13,843 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پچھلے 28 دنوں میں یہاں جان لیوا وبا کی وجہ سے 18,793 لوگ اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ اسی عرصے میں 1,621,690 کیسز درج کیے گئےتھے۔تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں اب تک 28,776,794 افراد کورونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں اور جان لیوا وائرس سے 649,437 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔