کوپن ہیگن(یواین آئی) یوکرین میں جاری جنگ کے حوالہ سے ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں روسی افواج کے خلاف لڑنے کےلئے بننے والی بین الاقوامی بریگیڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایک بیان میں ڈینش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈنمارک کےشہری روس سے لڑنے کے لیے عالمی بریگیڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کا معاملہ ہے کوئی بھی اپنی پسند سے فیصلہ کرسکتا ہے۔ڈینش وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ آزادی ڈنمارک میں رہنےوالے تمام یوکرینی شہریوں کے ساتھ ساتھ ایسے غیریوکرینی باشندوں کےلیے بھی ہے جو روس کےخلاف جنگ میں براہ راست حصہ لینا چاہتے ہیں۔














