ADVERTISEMENT
قاہرہ(یو این آئی/ اسپوتنک) مصر نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے عرب ممالک کی کونسل عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ یہ اطلاع مصری وزارت خارجہ نے اتوار کے روز دی۔ وزارت نے کہا کہ "عرب جمہوریہ مصر نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لیے نمائندہ سطح پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔” رواں ہفتے کے شروع میں مصر نے یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کی تھی اور اس مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا تھا۔
ADVERTISEMENT