وزیر اعظم کی جانب سے سرینگر کے آبی ذخائر کا ذکر کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا
سرینگر/
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بتایا ہے کہ ”مشن جل تھل“ سے جموں کشمیر کے آبی ذخائر کو مزید تحفظ فراہم ہوگا اور اپنی افادیت کھونے والی آبی ذخائر کی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے سرینگر کے جھیلوں کا ذکر کرکے ہمارے حوصلے بڑھائے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سرینگر کے جھیلوں کے بارے میں اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام میں ذکر کرنے پر جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم کا اس بات پر شکریہ اداکیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ”مشن جل تھل“ سے ہماری جھیلوں ، ندی نالوں اور دریاﺅں کی شان رفتہ بحال ہوجائے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سماجی ویب سائٹ کے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے آبی ذخائر سے یہاں کی تاریخ ، کلچر اور ثقافت منسلک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں کے آبی ذخائر اور تواریخی مقامات کو مکمل تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بحالی کےلئے کوشاں ہے اور آبی ذخائر کو اپنی پرانی ہیت میں واپس لانے کےلئے متعدد اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ واضح رہے کہ ایل جی انتظامیہ کی جانب سے تواریخی ندی نالوں، دریاﺅں اور چشموں کی شان رفتہ بحال کرنے کےلئے سرگرمی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے ۔ سرکار نے ژونٹھ کوہل، وژر ناگ ، جھیل ڈل ، جھیل نگین ، خوشحال سر اور آنچار سر کی صفائی اور ان آبی ذخائر سے ناجائز قبضہ کو ہٹانے کی مہم شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں کافی حد تک زمینی سطح پر کام بھی شروع کیا گیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل امر ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں وادی کشمیر کے سرینگر کی جھیلوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دریاﺅں ، جھیلوں کو صاف کرنے اور ان کی شان رفتہ بحال کرنے کی جو کوشش کی جارہی ہے وہ منفرد ہے اور اب تک جو دریاﺅں کو صاف کرنے کا کام کیا گیا ہے وہ اطمینان بخش ہے