صوبائی کمشنر کشمیر نے جے ایل این ایم ہسپتال سری نگر میں پلس پولیس امیونائزیشن مہم کا اِفتتاح کیا
صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے نے آج یہاں جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری سری نگر میں نوزائیدہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر 5-0 برس کی عمر کے بچوں کے لئے انٹیسفائیڈ پلس پولیو امیونائزیشن ( آئی پی پی آئی ) پروگرام کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، ایم ایس جے ایل این ایم ہسپتال اور ہسپتال کا طبی اور پیرا میڈیکل سٹاف موجود تھے۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں 5,391 پولیو بوتھوں پر تقریباً 11لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ اِس بیماری کو ختم کیا جاسکے اور بچوں کی حفاظت کی جاسکے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں بچوں کی تمام اہل آبادی کا احاطہ کرنے کے لئے 22,059 ویکسی نیٹروں کو ڈیوٹی پر لگایا گیا ہے۔اِس کے علاوہ اُنہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 298 ٹرانزٹ ٹیمیں اور 143 موبائیل ٹیمیںتشکیل دی گئی ہیں۔اِس دوران صوبائی کمشنر کشمیر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اَپنے بچوں کو پلس پولیو کے قطرے پلانے کے لئے قریبی بوتھوں ، ہیلتھ سینٹروں یا ہسپتال لے جائیں اور اَپنے بچوں کو اِس بیمار سے بچائیں۔بڈگام میںضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام شہباز احمد مرزا نے چیف میڈیکل آفیسر آفس بڈگام میں 5 برس تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پلس پولیو پروگرام کے پہلے مرحلے کا اِفتتاح کی

ا۔اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر بدگام ڈاکٹر تجمل حسین خان، چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تہمینہ بخاری ، ڈی ٹی او ، ڈی آئی او ، ڈی پی ایم یو اور دیگر عملہ بھی موجود تھا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے پانچ برس تک عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی تاکہ انہیں عمر بھر پولیو سے بچایا جاسکے۔اُنہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اَپنے بچوں کو قریبی ہیلتھ بوتھوں پر لے جائیں تاکہ ان کے بچے محفوظ اور اور صحت مند رہیں۔چیف میڈیکل آفیسر بڈگام ڈاکٹر تہمینہ بخاری نے مہم شروع کرنے کے بعد کہا کہ ضلع بڈگام میں 0-5 برس کی عمر کے 1,21,261 بچوں کو پلس پولیو امیونائزیشن پروگرام کے تحت کور کیا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہر بچے کو پولیس کے قطرے پلانے کو یقینی بنانے کے لئے بڈگا م میں محکمہ صحت نے 2,500 سے زیادہ اَفسران اور کارکنوں کو تعینات کیا ہے جن میں ہیلتھ ورکروں ، آشاورکروں ، آئی سی ڈی ایس ورکروں اور رضاکاروں کو زائد اَز 600 بوتھوں پر تعینات کیا گیا ہے جن میں 8ٹرانزٹ بوتھ بھی شامل ہیں۔کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین نے کپواڑہ میں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کپواڑہ میں چیف میڈیکل آفیسر کپواڑہ ، بلاک میڈکل آفیسر اور ڈی آئی او کی موجودگی میں ایک شیر خوار بچے کو اِنسداد پولیوکے قطرے پلاکر آئی پی پی آئی میونائزیشن مہم کا اِفتتاح کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر کوجانکاری دی گئی کہ ضلع میں پلس پولیو پروگرام کے تھت پانچ برس سے کم عمر کے 1,40,017 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔یہ بھی جانکاری دی گئی کہ ضلع بھر میں 738 امیونائزیشن بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن کے لئے 2,952 ورکروں بشمول 970 آشاورکروں اور 640 آنگن واڑی ورکرتعینات کئے گئے ہیں تاکہ حفاظتی ٹیکوں کے پروگرم کو اَحسن طریقے سے اَنجام دیا جاسکے۔اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ خصوصی ٹیمیں دُور دراز اور سرحدی علاقوں جیسے کیرن ، مژھل اور کرناہ میں تعینات کی گئی ہیں تاکہ بچوں کو مکمل حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ پلس پولیو پروگرام کے تحت پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کی ہدف آبادی کی فیصد کوریج کو یقینی بنائیں ۔اُنہوں نے اُنہیں گھر گھر سروے کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ صد فیصد کوریج کو یقینی بنایا جاسکے۔پلوامہ میں پلس پولیو مہم کا آغازضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھری نے سی ایم او آف پلوامہ میں کیا جہاں اُنہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اِس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ، ڈی سی ایم او، ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ، نوڈل آفیسر آر بی ایس کے ، ڈاکٹرصاحبان اورپیرا میڈیکل سٹاف بھی موجود تھے

۔ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے مہم کا آغاز کرنے کے بعد کہا کہ ضلع پلوامہ میں 0-5 برس کے 89,228 بچوں کو پلس پولیو قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے 468 پلس پولیو مراکز پر محکمہ صحت کے 1,966 پرنسپل اور سپر وائزروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جموںوکشمیریوٹی میں بچوں کی صحت کی بہتر سہولیات کے لئے مختلف اقدامات شروع کئے ہیں۔ اُنہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی طرف سے دستیاب طبی سہولیات سے استفادہ کریںاور اپنے بچوں کی حفاظت کے لئے خطرناک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنائیں۔گاندربل میںایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل خورشید احمد شاہ نے یہاں ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل میں ا پلس پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز کیا۔اُنہوں نے سی ایم او ڈاکٹر افروزہ شاہ، ڈی سی ایم او ڈاکٹر نگہت یاسمین اور ایم ایس ڈی ایچ ڈاکٹر یاسمین کانگو کی موجودگی میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔اِس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ ضلع میں انٹینسفائیڈ پلس پولیو امیونائزیشن پرگرام کے دوران پانچ برس تک کی عمر کے 48,781 بچوں کو اِس مرض سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ تمام میڈیکل بلاکوں میں 237 ویکسی نیشن بوتھ قائم کئے گئے ہیں جن میں مختلف محکموں کے ملازمین بشمول آنگن واڑی ورکروں ، آشاورکروں اور نگران عملہ کی کافی تعیناتی ہے ۔ اِس کے علاوہ ضلع میں احسن اور پریشانی کے بغیر ویکسی نیشن کے لئے 4 ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔اے ڈی ڈی سی نے محکمہ صحت کے اَفسران کو حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی صد فیصد کوریج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور بالخصوص دور دراز اور زیادہ خطرہ والے علاقوں میں گھر گھر سروے کرنے کو بھی کہا تاکہ ضلع میں مہم کے تحت مذکورہ عمر کے بچوں کو پولیو حفاظتی قطرے پلائے جائیں۔اِس دوران اے ڈی ڈی سی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے کام کاج کا بھی معائینہ کیا اور اُنہوں نے وہاں مریضوں فراہم کی جانے والی صحت سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔